بینگلورو، 5 / اگست (ایس او نیوز) ساوتھ سینٹرل ریلوے کی طرف سے جاری بلیٹین کے مطابق میسورو ڈیویژن کے گھاٹ سیکشن میں پچھلے دنوں چٹانیں کھسکنے کی وجہ سے ریلوے ٹریکس کو نقصان پہنچنے کے بعد بینگلورو- منگلورو- کاروار لائن پر چلنے والی ٹرینوں منسوخ کردیا گیا تھا اس کی مدت میں پھر سے توسیع کی گئی ہے ۔
آج کے بلیٹین میں بتایا گیا ہے کہ ریلوے لائن کی مرمت کا کام ابھی جاری ہے اور اس راستے پر ٹرینوں کی بحالی فی الحال ممکن نہیں ہے ۔ اب جو منسوخی کی مدت میں توسیع کی گئی ہے، وہ اس طرح ہے :
1۔ ٹرین نمبر 16595 بینگلورو - کاروار 6 اور 7 اگست تک منسوخ
2۔ ٹرین نمبر 16596 کاروار - بینگلورو 7 اور 8 اگست تک منسوخ
3۔ ٹرین نمبر 16585 بینگلورو - مرڈیشور 6 اور 8 اگست تک منسوخ
4۔ ٹرین نمبر 16586 مرڈیشو - بینگلورو 7 اور 8 اگست تک منسوخ
5۔ ٹرین نمبر 16515 یشونت پور - کاروار 7 اگست تک منسوخ
6۔ ٹرین نمبر 16516 کاروار- یشونت پور 8 اگست تک منسوخ
اس کے علاوہ مندرجہ ذیل دو ٹرینوں کو ان جوڑنے والی ٹرین نہ رہنے کی وجہ سے منسوخ کیا گیا ہے :
1۔ ٹرین نمبر 01595 کاروار - مڈگاوں 7 اگست تک منسوخ
2۔ ٹرین نمبر 01596 مڈگاوں - کاروار 8 اگست تک منسوخ